انٹرٹینمنٹ

بھارتی ٹی وی کے اداکار سائی پرشانت نے خودکشی کرلی

چنائے: بھارتی ریاست تامل ناڈو کے معروف ٹی وی اداکار ایس سائی پرشانت نے اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ٹی وی کے معروف اداکار سائی پرشانت کی لاش چنائے کے علاقے گنگا نگر میں واقع ان کے گھر سے ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار نے کسی مشروب میں زہر ملا کر پیا جس کے باعث ان کی موت واقع ہوگئی۔ خودکشی کرنے کی اصل وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی تاہم پولیس تحقیقات کے مطابق شدید ذہنی دباؤ خودکشی کرنے کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے۔

سائی پرشانت نے اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد 3ماہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔

سائی پرشانت تامل ٹی وی کے انتہائی مقبول اداکار تھے اور انہوں نے متعدد تامل ٹی وی سیریلز میں کام کرنے کے علاوہ تامل فلموں نیرم ‘ تھگڑی اور واڈا کری میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close