صفحہ اول انٹرٹینمنٹ شادی اس شخص سے کروں گی جو مجھے اور میری فیملی کو عزت دے: عائشہ عمر

شادی اس شخص سے کروں گی جو مجھے اور میری فیملی کو عزت دے: عائشہ عمر

58 second read
0
0
Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit

کراچی: مزاحیہ ڈرامہ سیریل بلبلے میں خوبصورت کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں تاہم شادی اس شخص سے کروں گی جس سے مکمل ذہنی ہم آہنگی ہو اور جو مجھے اور میری فیملی کو عزت دے ، دوبرس کی عمر میں والد کے انتقال کے بعد میری والدہ نے اپنی زندگی بچوں کے لیے وقف کردی ،میری خواہش ہے کہ میرا شریک حیات میرے ساتھ میرے گھروالوں سے بھی محبت سے پیش آئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں گفتگوکرتے ہوئے ٹی وی فنکارہ نے کہا کہ جب ہوش سنبھالا تو والد کاانتقال ہوچکا تھا ،باپ کی شفقت کیا ہوتی ہے ،اس سے واقف نہیں ،ماں نے جوانی میں بیوگی کاصدمہ سہا اور ہمت کے ساتھ ہم بہن بھائیوں کی پرورش کی ،یہی وجہ ہے کہ ان کی مرضی کے بغیر شادی کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔ تین ماہ قبل سپرہائی وے پرہولناک کارایکسیڈنٹ کے باوجود معجزانہ طور پر محفوظ رہنے والی ٹی وی فنکارہ کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ایک لمحے کو ایسا لگا کہ جیسے زندگی ختم ہوگئی ،میں نے باآواز بلند کلمہ پڑھنا شروع کردیا تھا ،لیکن اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے مجھے نئی زندگی عطا کی۔

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بولی وڈ اداکاراؤں کو پرکشش بنانے میں‘کراچی والا‘ کا ہاتھ

ممبئی: شوبز انڈسٹری میں جہاں اداکاراؤں کو اپنے کردار کی مناسبت سے کبھی خود کو ڈراؤنا بنانا…