انٹرٹینمنٹ

قندیل بلوچ ، ویرات کوہلی کی محبت میں گرفتار

لاہور: بے باک ماڈل قندیل بلوچ مسلسل میچ ہارنے پر کپتان شاہد آفریدی سے مایوس ہوچکی ہیں اور اب انہوں نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پر اپنی توجہ مرکوز کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے متنازع بیانات اور ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والی قندیل بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے ایک نئے پیغام میں قندیل بلوچ نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ ویرات بے بی انوشکا ہی کیوں؟ میں اپنے آپ کو ویرات کوہلی کی محبت میں گرفتار دیکھ رہی ہوں‘۔

واضح رہے کہ فحاشی پھیلانے پر قندیل بلوچ کا فیس بک پیج ختم کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ’ایک در بند سو در کھلے ‘ کے مصداق اپنی گھٹیا حرکتوں کیلئے ٹوئٹر کا انتخاب کرلیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close