انٹرٹینمنٹ

ہمایوں سعید کی رواں سال یکے بعد دیگرے تین فلمیں ریلیز ہونگی

گزشتہ سال دو کامیاب فلمیں دینے والے پاکستانی اداکار ہمایوں سعید رواں سال بھی تین پاکستانی فلموں کی شوٹ میں مصروف ہیں۔ ‘میں پنجاب نہیں جاوں گی’ یہ نام ہے ہمایوں سعید کی نئی آنے والی کامیڈی اور رومانوی فلم کا جس میں ہمایوں کی ہیروین ایمان علی ہونگی۔ندیم بیگ اس فلم کی ہدایات دے رہے ہیں ۔ جبکہ اسے تحریر کیا خلیل الرحمن قمر نے. فلم اس سال کے آخر میں ریلیز کی جائے گی۔ہمایوں سعید اس وقت پاکستانی فلم یلغار کی شوٹ مصروف ہیں۔  جس میں ہمایوں ایک ولن کا کردار نبھا رہے ہیں۔  دو ہزار پندرہ کی کامیاب ترین فلم جوانی پھر نہیں آنی کا سیکوئل بھی اسی سال شوٹ کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close