انٹرٹینمنٹ

بھارتی فلموں کی پاكستانی پاكستانی سينما ميں نمائش پر پابندی کیلیے درخواست دائر

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں بھارتی فلموں کی پاكستانی سينما گھروں ميں نمائش پر پابندی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں مقامی پروڈيوسرز اور ڈسٹری بیوٹرز نے درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاكستانی سينما گھروں ميں بھارتی فلموں كی نمائش پر پابندی لگائی جائی کیونکہ بھارتی فلميں نوجوانوں ميں بے راہ روی كا باعث بن رہی ہيں جب کہ یہ ملكی قوانين كی خلاف ورزی بھی ہے۔

دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی فلموں كی نمائش نہ صرف موشن پيكچرز آرڈيننس 1979 كی خلاف ورزی ہے  بلکہ ملكی سنيما گھروں ميں  نمائش امپورٹ پاليسی 2013 کی بھی منافی ہے لہٰذا پاكستان  ميں ہونے والی بھارتی فلموں كی نمائش پر پابندی لگائی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close