انٹرٹینمنٹ

ایکشن اور تھرل سے بھرپور پاکستانی فلم ’’مالک‘‘ کل ریلیز کی جائے گی

کراچی: ایکشن اور تھرل سے بھرپور پاکستانی فلم ’مالک‘ کل سے  ملک بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔

نوے کی دہائی میں ڈرامہ سیریل دھواں کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے  اداکار عاشر عظیم بیک وقت کئی حساس  موضوعات  پر قلم اٹھا چکے ہیں، اس بار انہوں نے فورسز کی خدمات، سماجی برائیوں کے خلاف جدوجہد، مال ودولت اور طاقت کے ناجائز استعمال کا موضوع چنا ہے، فلم  احسن طالش کی ہدایت کاری میں ’مالک‘ کے نام سے کل سے ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کا پریمئر کراچی کے ایک سینما گھر میں منعقد ہوا جہاں عاشرعظیم کی کاوش کو سراہنے کیلیے فلم کی کاسٹ کےعلاوہ  بشر یٰ انصاری ، بہروز سبزواری ، نبیل، ہمایو ں سعید سمیت ملک کے دیگرمعروف افراد شریک ہوئے۔

ہدایت کار احسن طالش کا کہنا تھا کہ تیکنیکی اعتبار سے فلم ’مالک‘  بھرپور فلم ہے جب کہ یہ فلم ہر ذمہ دار پاکستانی کی ترجمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ہر پاکستانی  اس ملک کا مالک ہے، فلم ’مالک‘ میں راحت فتح علی خان نے آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ موسیقی ساحرعلی بگا نے ترتیب دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close