انٹرٹینمنٹ

مخالف اداکارائیں میری فکر چھوڑیں کام پر توجہ دیں،میرا

لاہور:  فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ چند ناتجربہ کار اداکارائیں سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے میرانام استعمال کرکے الٹے سیدھے بیان دے رہی ہیں میرا ا ن داکاراؤں کو مشورہ ہے کہ وہ میری فکر کرنا چھوڑیں اور اپنی اداکاری کی طرف توجہ دیں ۔

اپنے ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ ان اداکاراؤں کو اداکاری کی الف ب بھی نہیں آتی اور یہ خود کو مشہور اداکارائیں بتاتی ہیں مجھے سب سے پہلے یہ نام نہاد اداکارائیں جواب دیں کہ ان کے کریڈٹ پر کونسی ہٹ فلم ہے یا انھوں نے کتنی فلموں میں اپنا نام منوایاہے ان کو چاہیے میرا نام استعمال کر نے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close