انٹرٹینمنٹ

صرف ایک دن میرے ساتھ گزار کر دیکھو

اکثر لوگ فلمی ستاروں کو دیکھ کر سوچتے ہیں کہ کاش ہماری زندگی بھی انھی کی طرح ہوتی، لیکن اداکار شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ ان کی زندگی جینا آسان نہیں ہے۔

اپنی آنے والی فلم ’فین‘ کے پروموشن کے دوران شاہ رخ نے بی بی سی سے اپنی زندگی کے بارے میں خاص بات چیت کی۔

شاہ رخ خان نے بالی وڈ کی چکاچوند کے پیچھے معمول کو بتاتے ہوئے کہا: ’بہت سے نئے آرٹسٹ مجھ کہتے ہیں کہ کاش ہماری زندگی بھی آپ کی طرح ہوتی۔ میں ان تمام لوگوں سے صرف اتنا کہتا ہوں کہ صرف ایک دن میرے ساتھ گزار کر دیکھو، میری زندگی کی حقیقت کا پتہ چل جائے گا، بڑی گاڑی میں آنے جانے اور بڑے بنگلے میں رہنا سٹار بننے نہیں ہوتا۔‘

انھوں نے کہا: ’میں اپنے گھر میں صرف چار گھنٹے رہتا ہوں، مجھے تو یہ بھی معلوم نہیں کہ میری گاڑی کی لائٹ کس طرح جلتی ہے۔‘

بالی وڈ کے معروف اداکار کا کہنا تھا: ’مجھے کئی مرتبہ سونے کا ٹائم نہیں ملتا، اسی لیے مجھے اپنی نیند گاڑی میں ہی پوری کرنی پڑتی ہے۔

شاہ رخ کے مطابق ’پردے پر آپ کو بھلے ہی سب اچھا لگے لیکن اصل میں میری زندگی کسی جدوجہد سے کم نہیں اور یہ سب بہت کچھ قربان کرنے کے بعد ہی ملتا ہے۔‘

یوں تو شاہ رخ کے کئی مداح ہیں لیکن شاہ رخ خود کو کمار گورو کا بہت بڑا مداح مانتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں: ’فلموں میں آنے سے پہلے میں کمار گورو کو دیوانہ تھا، میں نے ایک دن میں ان کی فلم کے تین شو دیکھا کرتا تھا۔

حال ہی میں چھوٹے پردے کی اداکارہ پرتيشا بنرجی کی موت کی خبر تمام ٹی وی نیوز چینلوں اور اخبارات کی سرخی بنی تھی۔

اس پر شاہ رخ کا کہنا تھا: ’مجھے حال ہی میں اس واقعے کے بارے میں پتہ چلا اور میں بہت مایوس ہوا، لیکن میں نوجوانوں کو صرف یہی مشورہ دوں گا کہ اگر آپ کو وہ مقام نہیں مل رہا ہے تو مایوس بالکل نہ ہو۔ سب کے برے اور اچھے دن بھی آتے ہیں، اس لیے ان برے دن کے بارے میں مت سوچنا، اگر آپ محنت کرتے رہیں گے تو آج نہیں تو کل آپ کو کام مل ہی جائے گا۔

انھوں نے کہ نوجوانوں کو کام نہیں ملنے سے پریشان نہیں ہونا چاہیے، انھیں صرف اپنے آپ پر بھروسہ رکھنا چاہیے اور اپنی محنت کے بدلے جتنا ملے، اس میں خوشی تلاش کرنی چاہیے۔

یش راج فلمز کے بینر تلے بنی شاہ رخ خان کی تازہ ترین فلم ’فین‘ 15 اپریل کو ریلیز ہو گی جس کی ہدایات منیش شرما نے دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close