انٹرٹینمنٹ

گلوکارہ فریحہ پرویز کے شوہر نے خودکشی کی کوشش کی وجہ بتادی

لاہور: گلوکارہ فریحہ پرویز کے شوہر نعمان جاوید نے چند روز قبل خودکشی کی کوشش کی تاہم صحت یابی کے بعد انہوں نے خودکشی کی کوشش کی وجہ بتادی۔

 گلوکارہ فریحہ پرویز کے شوہر نعمان جاوید کا کہنا تھا کہ ان کے اسپتال میں داخل ہونے پر کار حادثے کی افواہیں پھیلائی گئیں لیکن میں کار حادثے میں زخمی نہیں ہوا بلکہ اپنی جان ختم کرنے کے لئے گولیوں کی زائد مقدار کھالی تھی تاکہ خاموشی سے اپنی جان لے سکوں۔ انہوں نے خودکشی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ازدواجی حیثیت برقرار رکھنے سے متعلق فکر مند تھا اور صرف فریحہ پرویز ہی میری خودکشی کی وجہ نہیں بلکہ اس کے علاوہ دیگر مسائل بھی تھے جس کے پیش نظر انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوا۔

نعمان جاوید نے صحت یابی کے بعد اپنے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنا گلوکاری کا سفر جاری رکھوں گا جس کے لئے پریکٹس شروع کردی اور اس وقت ایک نئی فلم کے پروجیکٹ پر کام کر رہا ہوں۔ انہوں نے اس دعوے کی تردید کی کہ فریحہ پرویز کا خاندان ان سے رقم حاصل کرنے کے لئے کوشش کررہا ہے، امید ہے کہ تمام معاملات خوش اصلوبی سے حل ہوجائیں گے اور اس حوالے سے میں فریحہ کے خاندان کو قائل کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ گلوکارہ فریحہ پرویز اور نعمان جاوید طویل عرصہ دوستی کے بعد حال ہی میں  رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم دونوں کے درمیان  پراپرٹی تنازع نے تلخیاں بڑھا دی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close