انٹرٹینمنٹ

ایان علی آج رات دبئی کیلئے روانہ ہوں گی ،ٹکٹ بک کروا لی گئی

کراچی : ماڈل ایان علی کی دبئی روانگی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور اس حوالے سے ان کی ٹکٹ بھی بک کروا لی گئی ہے ۔نجی ٹی وی چینل  کے مطابق ایان علی آج رات دس بجے پی کے 213سے دبئی کیلئے روانہ ہوں گی اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔
منی لانڈرنگ کیس میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں نام ڈالے جانے کے بعد ماڈل گرل ایان علی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت عالیہ نے ماڈل گرل کی اپیل منظور کرتے ہوئے سات مارچ کوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close