انٹرٹینمنٹ

امیتابھ اوراجے دیوگن بابری مسجد سے متعلق فلم میں کاسٹ

ممبئی: بالی وڈ کے میگا سٹا امیتابھ بچن اور بھارتی فلموں کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن ایک حساس موضوع پر بننے والی فلم میں اکٹھے نظر آئیں گے۔

بالی وڈ ذرائع کے مطابق اس سے قبل دونوں اداکار فلم’’ستیہ گرہ‘‘میں آخری بار نظر آئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ پہلاج نہلانی بابری مسجد کے انہدام کے موضوع پر فلم بنارہے ہیں، جس کے لیے انھوں نے امیتابھ بچن اور اجے دیوگن کوفلم کا حصہ بنانے کے لیے دونوں سے رابطہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اجے دیوگن کو فلم کا اسکرپٹ بہت پسند آیا ہے اور وہ فلم کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں جب کہ اس سلسلے میں پہلاج نہلانی کی امیتابھ بچن سے بات چیت چل رہی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close