انٹرٹینمنٹ

مداحوں کی محبت کے علاوہ کسی ایوارڈ کی کبھی کوئی امید نہیں رکھی

بالی ووڈ میں بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کام کے بدلے مداحوں سے ملنے والے پیار کے علاوہ کسی ایوارڈ کی کوئی امید نہیں ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے فلمی کیرئیر کا آغاز2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جسم 2‘‘ سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن بے باک مناظر کے حوالے سے ہی شہرت حاصل کرسکیں جب کہ متعدد فلموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ اب تک کوئی فلمی ایوارڈ اپنے نام نہیں کرسکی ہیں جس پر انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ سنی لیون کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلم ناقدین سے زیادہ مداحوں کو اہمیت دیتی ہوں کیوں کہ ناقدین مفت میں فلم دیکھتے ہیں اور تبصرے کرتے ہیں جس کے مقابلے میں مداح فلم دیکھنے کے لیے اپنی جیب سے پیسے خرچ کرتے ہیں اسی لئے فلم نگری میں کسی ایوارڈ کی امید نہیں ہے اسی لیے مداحوں کی محبت کے علاوہ کسی ایوارڈ کی کبھی کوئی امید نہیں رکھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون شاہ رخ خان کی فلم’’رئیس‘‘ میں آئٹم سانگ پر رقص کریں گی۔

 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close