انٹرٹینمنٹ

بھارتی ریاست کیرالہ میں پروڈیوسر نے فلم کی ناکامی کے ڈر سے خود کشی کرلی

ممبئی: بھارتی ریاست کیرالہ میں مقامی فلم پروڈیوسر اجے کرشنن نے اپنی آئندہ کی ناکامی کے ڈر سے خودکشی کرلی۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں ملیالم اداکار اجے کرشنن 4 کروڑ روپے کی لاگت سے بحیثیت پروڈیوسر پہلی فلم بنائی تھی، فلم کی تیاری میں ناصرف ان کی ساری جمع پونجی لگ گئی تھی بلکہ قرض بھی لے رکھا تھا، اجے نے فلم کو مکمل ہونے کے بعد دیکھا تو وہ بد دل ہوگئے اور فلم کی ناکامی کی صورت میں قرض ادا نہ کرسکنے کے ڈر سے اپنے ہی گھر میں زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کے وقت گھرمیں اجے کے والدین بھی موجود تھے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اجے کو فلم کی ناکامی کا ڈر تھا اور انہوں نے ان سے کئی مرتبہ اس کا تذکرہ بھی کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close