انٹرٹینمنٹ

سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی کے لیے پیغام جاری کردیا

لاہور: مایہ نازسجل علی نے معروف بالی ووڈ سٹار سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ڈیبیو فلم ‘دھڑک’ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سجل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے جھانوی کپور کی’’ ڈبییو‘‘ فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

سجل نے مداحوں کے لیے جھانوی کپور اور فلم میں ان کے ساتھی اداکار’’ ایشان ‘‘کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا،’’ مجھے فخر ہے کہ جھانوی ڈیبیو فلم کر رہی ہے‘‘، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا، ’’ مجھے یقین ہے کہ وہ کسی بھی سٹار سے زیادہ بہتر کام کریں گی‘‘۔واضح رہے کہ بھارتی فلم ’’ Mom‘‘ میں سجل علی نے سری دیوی کی سوتیلی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close