انٹرٹینمنٹ

”مجھے تم سے پیارہے“ کپتان کے کھلاڑی نے قندیل کو ”پرپوز“ کردیا

لاہور :  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ماڈل قندیل بلوچ سے شادی کریں یا نہ کریں میں شادی کے لئے تیار ہوں۔ کپتان کا کھلاڑی قندیل بلوچ سے شادی کے لئے میدان میں آیا۔ پی ٹی آئی کے ٹائیگر اشتیاق ملک نے ماڈل قندیل بلوچ کو شادی کی پیش کش کردی ہے۔

 چیئرمین سیکرٹریٹ میں خواتین ونگ کی پریس کانفرنس کے بعد تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن اشتیاق  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے قندیل بلوچ کو شادی کے لئے جواب نہیں دیا تو کیا ہوا ؟ میں ان سے شادی کرنے کے لئے تیار ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ قندیل بلوچ کو سچے دل سے چاہتے ہیں اور ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ یکم مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی محبت میں زمان پارک پہنچ گئیں تھیں۔

اشتیاق ملک نے کہا کہ فیصل آباد میں ہونے والے جلسے میں قندیل بلوچ آئیں تو وہ ان کا بھرپور استقبال کریں گے۔ اگر وہ شادی کے لئے ہاں کرتی ہیں تو وہ فیصل آباد جلسے میں نکاح خواں کا انتظام بھی کرکے جائیں گے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close