انٹرٹینمنٹ

سنی لیون کی ویڈیو نے نیا اعزاز حاصل کرلیا

ممبئی: بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی جو ہمیشہ کسی نہ کسی طرح خبروں کی زینت رہتی ہیں، اس بار ان کی ایک مختصر ویڈیو نے نیا اعزاز حاصل کرلیا۔ سنی لیونی ان دنوں اپنی آنے والی فلم رومانٹک فلم ’تیرا انتظار ہے‘ کی تشہیر میں مصروف رہنے سمیت متعدد ٹی وی پروگراموں اور اشتہارات کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

کسی ڈرامے یا اشتہار کے سیٹ پر بنائی گئی سنی لیونی کی ایک ویڈیو کو محض 5 گھنٹوں میں 10 لاکھ اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی یہ ویڈیو یوٹیوب یا فیس بک پر نہیں بلکہ انسٹاگرام پر اتنی بار دیکھی گئی، جو نہ صرف سنی لیونی کے لیے اعزاز ہے، بلکہ اتنی زیادہ تعداد میں انسٹاگرام پر بہت ہی کم اداکاراؤں کی ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ سنی لیونی کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔ مختصر ویڈیو میں سنی لیونی جینز کی پینٹ اور شرٹ کے ساتھ ایک چیئر پر بیٹھ کر اسکرپٹ پڑھنے میں مصروف دکھائی دیتی ہیں۔

سنی لیونی اسکرپٹ پڑھنے میں اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ آس پاس ہونے والی نقل و حرکت سے بھی بے خبر رہتی ہیں۔ اسی دوران ان کی شوٹنگ ٹیم کے ایک مرد رکن سنی رنجانی نے ان پر ایک مصنوعی سانپ پھینکا جو ہوبہو اصلی سانپ جیسا دکھائی دے رہا ہے۔

مصنوعی سانپ کو دیکھ کر اداکارہ خوف کے مارے ڈر گئیں، اور اسکرپٹ کے پیپر پھینک کر ساتھی رکن سنی رنجانی کے پیچھے بھاگنے لگیں۔ ان کی اسی مختصر ویڈیو نے دیکھتے ہی، دیکھتے انسٹاگرام پر ایک نیا ریکارڈ بنالیا۔

بعد ازاں اداکارہ نے ایک ٹوئیٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی انسٹاگرام ویڈیو کو پہلی بار اتنی زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی سنی لیونی نے ساتھی مرد رکن سنی رنجانی سے اپنی اس حرکت کا بدلہ لینے کا اعلان بھی کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close