انٹرٹینمنٹ

جنہوں نے محبت کیلئے مذہب تبدیل کرلیا

بولی وڈ ایک ایسی نگری ہے جہاں کچھ بھی ممکن ہے،عام زندگی میں جن چیزوں کو سوچا بھی نہیں جا سکتا فلمی دنیامیں وہ چیزیں ہو جاتی ہیں ۔مذہب ایک ایسا موضوع ہے جس پر لوگ بات کرتے ہوئے  بھی گھبراتے ہیں ،لیکن اس نگری سے تعلق رکھنے والے لوگ نہ صرف  اس موضوع پر بات کرتے ہیں بلکہ اپنے آپ کو مکمل طور پر دوسرے مذہب میں ڈھال لیتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اُن اداکاراوں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے محبت کی خاطرمذہب تبدل کرلیا۔ نرگس  نرگس بھارتی فلم انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جن کا جادو صدیاں گزرجانے کے بعد بھی ویسا ہی قائم ہے  جیسا ماضی میں تھا۔نرگس کا  ابتدائی مذہب اسلام  تھا انہوں نے بولی وڈ کے معروف اداکار سنیل دت سے محبت کی شادی کی اور اس محبت کیلئے اپنا مذہب تبدیل کرکے ہندوازم اختیار کرلیا۔ انہوں نے مذہب کی مناسبت سے اپنا نام تبدیل کرکے نرملا دت رکھ لیا تھا،ان کے بیٹےسنجے دت موجودہ دور کے مایا ناز اور مشہور اداکار ہیں۔ ماضی کی معروف اداکارہ اور سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور کے بارےمیں جان  کر آپ کو حیرت ہوگی کہ انہوں نے بھی اسلام قبول کرلیا تھا۔شرمیلا ابتدامیں ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھیں اپنے کیرئیر کے عروج پر انہیں بھارتی ریاست کے نواب منصور علی خان پٹودی سے محبت ہوگئی ،بعد ازاں دونوں نے شادی کرلی ،نواب صاحب اسلام سے تعلق رکھتے تھےلہذٰا شرمیلا نے بھی یہ مذہب اختیار کیا،مذہب کے ساتھ انہوں نے اپنا نام بھی تبدیل کر کےبیگم عائشہ سلطانہ رکھ لیا تھا۔بھارتی فلم انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ امریتا سنگھ کا شمار بھی ان اداکاراوںمیں ہوتا ہے جنہوں نے محبت کی خاطر مذہب کی قربانی دی۔امریتا کا تعلق سکھ مذہب سے تھا  انہوں نے بولی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان سے محبت کی شادی کی اور اس محبت کیلئے اپنا مذہب تبدیل کرلیا۔بعد ازاں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی اور آج سیف کرینہ کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔بولی وڈ کی ساوتھ انڈین خوبرو اداکارہ نغمہ بھی ان ادکاراوں میں شامل ہیں جنہوں نے مذہب تبدیل کرلیا تھا ،نغمہ نے اپنا ابتدائی مذہب تبدیل کر کے دو ہزار آٹھ میں عیسائیت کو اپنا لیا تھا۔بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے دوہزار نو میں محبت کی خاطر اسلام سے ناتا جوڑ لیا تھا۔عائشہ کے دوست فرحان اعظمی کا تعلق اسلام سے تھا ،عائشہ کے ہندو ازم سے اسلام میں داخل ہونے کے بعد باقا عدہ طور پر ان کا مسلم نکاح ہوا تھا ،ان دنوں عائشہ اپنے شوہر فرحان کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close