انٹرٹینمنٹ

رنویر جب ساتھ ہو تو پھر کسی کی ضرورت نہیں ہوتی، دپیکا پڈوکون

ممبئی: بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ جب رنویر اور میں ایک ساتھ ہوتے ہیں تو ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں دپیکا پڈوکون کا کہناتھا کہ میں نے کبھی ایسا کچھ نہیں کرنا چاہا جو وقت کی قید میں ہو، میرا یقین ہے کہ رشتے خود ہی راستہ بناتے ہیں جبکہ جہاں تک میرے اور رنویر کے تعلق کی بات ہے تو یہ ایک دن اپنے طریقے سے خود واضح ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں اور رنویر ایک ساتھ ہوتے ہیں تو ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان جاری دوستی نہ صرف کافی عرصے سے قائم ہے بلکہ دونوں کے درمیان دوستی اتنی گہری ہے کہ دونوں متعدد بار ایک ساتھ سیر سپاٹے کرتے نظر آئے ہیں، کچھ دن قبل دونوں کی منگنی کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close