انٹرٹینمنٹ

فاطمہ ثناء شیخ میں کترینہ کیف کی جھلک

ممبئی: بالی وڈ فلم ‘دنگل’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فاطمہ ثناء کو مداحوں نے خوبرو اداکارہ کترینہ کیف کی جھلک قرار دے دیا۔ اداکارہ فاطمہ ثناء اپنی تصاویر اکثر و بیشتر انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں، جسے مداح کافی پسند کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

حال ہی میں فاطمہ ثناء نے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کیں، جس میں انہوں نے نیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی۔ اس تصویر پر جہاں متعدد مداحوں کی جانب سے لائیکس ملے، وہیں کچھ فینز نے تبصرے کیے کہ فاطمہ ثناء بالی وڈ کی دوسری کترینہ کیف ہیں جب کہ کچھ نے لکھا کہ فاطمہ ثناء میں کترینہ کیف کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔

اگر فاطمہ ثناء کی تصاویر دیکھی جائیں تو مداحوں کی بات سے اتفاق کیا جاسکتا ہے کہ ان میں کترینہ کی جھلک نظر آتی ہے، خاص طور پر دونوں اداکارائیں مسکراتے ہوئے ایک جیسی دکھتی ہیں۔

فی الوقت اداکارہ فاطمہ ثناء اپنی نئی فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ اہم کراداروں میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن شامل ہیں۔ فلم آئندہ برس 7 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close