انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن کی عید میلاد النبیﷺکے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد

ممبئی: بالی ووڈ میں بگ بی کے نام سے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دی ہے۔بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اورٹوئٹرپرحضوراکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پرمبارک باد دی ہے۔ بگ بی کی جانب سے لکھا گیا کہ اس مبارک دن کے موقع پر وہ سب کو مبارباد پیش کرتے ہیں جب کہ انہوں نے اس مبارک دن پر محبت اورامن کا پیغام بھی دیا۔
اداکارکی جانب سے کی جانے والی پوسٹ میں کچھ تصویریں بھی شیئر کی گئیں جن میں آقائے دوجہاں ﷺکی تعریف میں پڑھی جانے والی نعتوں کے اشعاربھی درج ہیں جب کہ ان ہی تصاویرمیں انہوں نے مدینے کی تصویربھی شیئر کرائی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close