انٹرٹینمنٹ

فلم ’جولی ایل ایل بی‘ کے تیسرے سیکوئل میں اکشے اورارشد ایک ساتھ

ممبئی: بالی ووڈ فلم جولی ایل ایل بی کے دونوں سیکوئل کی کامیابی کے بعد تیسرے سیکوئل میں اکشے کمار اور ارشد وارثی مداحوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرتے نظر آئیں گے۔

بالی ووڈ میں فلموں کے سیکوئل بنائے جانے کا رجحان دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور ہر نئی فلم کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل بنانا اب لازمی سمجھا جاتا ہے ایسا ہی کامیڈی کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار ارشد وارثی کی فلم جولی ایل ایل بی کے ساتھ بھی ہوا جنہوں نے پہلے سیکوئل میں مداحوں کو خوب لطف اندوز کیا اور فلم کی کامیابی پر سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا مگر حیران کن طور پر فلم کے دوسرے سیکوئل میں ارشد وارثی کی جگہ خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کو کاسٹ کیا گیا۔

’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار رہی اور سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کے کئی سین بھی کاٹ دیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود فلم نے ریلیز کے ساتھ ہی زبردست بزنس کیا اور اکشے کمار کی اداکاری کو مداحواں نے خوب سراہا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے اور دوسرے سیکوئل کی کامیابی کے بعد مداحوں میں تیسرے سیکوئل کا انتظار بڑھ گیا اور ساتھ ہی انہوں نے اکشے کمار اور ارشد وارثی کو ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش بھی ظاہر کی جو فلم کے ہدایت کار سبھاش کپور کی جانب سے پوری کردی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق جولی ایل ایل بی کے تیسرے سیکوئل کے لئے اکشے کمار اور ارشد وارثی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close