انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان خوبصورت ترین ایشیائی خواتین میں شامل

ممبئی: اپنی جاندار اداکاری اور حسن سے دنیا بھر کو دیوانہ بنانے والی اداکارہ ماہرہ خان ایک بار پھر ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے رواں سال کی ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں بالی ووڈ کی حسیناؤں پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون سمیت پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔ ماہرہ کے علاوہ اس سروے میں پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی شامل ہیں۔
پریانکا چوپڑا: بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں یکساں مقبول نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا سروے کے مطابق 2017 کی پرکشش خاتون قرار پائی ہیں۔ ایسٹرن آئی کےایڈیٹر اسجد نظیرکا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا خوبصورتی، سمجھداری اور بہادری کا حسین امتزاج ہیں یہی وجہ ہے انہوں نے ایشیا کی 50 خواتین میں پہلا نمبر حاصل کیا۔ اداکارہ پریانکا نے یہ اعزاز حاصل کرنے پران تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا ہے جنہوں نے انہیں ووٹ کیا۔
نیا شرما:بھارتی ٹی وی کی جانی پہچانی شخصیت اور نامور ماڈل نیا شرما نے ایشیا کی پرکشش خواتین میں دوسرا نمبر حاصل کیا ہے۔ نیا شرما سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں جہاں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف ویب سیریز میں بھی کا م کیا ہے۔
دپیکا پڈوکون: گزشتہ برس ایشیا کی پرکشش خواتین میں پہلا نمبر حاصل کرنے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے حیران کن طور پررواں سال اس فہرست میں تیسرا نمبر حاصل کیا ہے۔
عالیہ بھٹ: نامور ہدایت کار مہیش بھٹ کی صاحبزادی اور بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ ایشیا کی پرکشش خواتین میں چوتھا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
ماہرہ خان: اداکارہ شردھا کپور، کترینہ کیف اور گوہر خان جیسی بالی ووڈ کی بڑی بڑی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فہرست میں پانچواں نمبر حاصل کیا ہے۔ یاد رہے گزشتہ برس بھی ماہرہ خان ایشیا کی پرکشش خواتین میں نویں نمبر پر شامل تھیں۔
مومنہ مستحسن: ماہرہ خان کے علاوہ نامور پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی نے ایشیا کی پرکشش خواتین میں 37 واں نمبر حاصل کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close