انٹرٹینمنٹ

رنویر سنگھ کی نئی فلم ’سمبا‘ کا پوسٹر جاری

ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ کی معروف ہدایت کار روہت شیٹھی کے ساتھ نئی فلم ’سمبا‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ بھارتی فلم انڈسڑی پر ہر دور میں مختلف شخصیات نے راج کیا ہے لیکن بات کی جائے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کی جنہوں نے فلم ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوتی‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے نہ صرف مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے بلکہ ہدایت کاروں کی بھی اولین ترجیح بن گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ کچھ عرصے قبل نامور ایکشن ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے ان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور اب اس کا باضابطہ طور پر پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر روہت شیٹھی کے ساتھ اپنی نئی فلم ’سمبا ‘ کا پوسٹر جاری کیا جس میں انہوں نے نہ صرف اپنے کردار سے متعلق بتایا بلکہ معروف ہدایت کار روہت شیٹھی اور فلمساز کرن جوہر کا بھی تذکرہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close