انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان سب سے زیادہ رومانوی اداکار قرار

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنے کیریر میں مختلف قسم کے کردار ادا کئے اور خوب پزیرائی بھی حاصل کی لیکن ان کے مداحوں نے ان کے رومانوی کرداروں کو سب سے زیادہ پسند کیا اورشاید یہی وجہ ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی ’بے بو‘ کی جانب سے بھی سب سے زیادہ رومانوی اداکار قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور کنگ شاہ رخ خان ایک ٹاک شو میں شریک تھے جہاں وہ ایک دوسرے کے حوالے سے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ اسی دوران جب اداکارہ سے شاہ رخ خان کے بارے میں پوچھا گیا کہ توان کا کہنا تھا کہ کنگ خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ رومانوی اداکارہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ جب آپ دنیا کے کسی کونے پرجائیں اور وہاں کوئی بھارت کا نام لے تو سب سے پہلے آپ کے ذہن میں اداکار شاہ رخ خان ہی آئیں گے۔

کرینہ کپور نے مزید کہا کہ شا ہ رخ خان اپنے کرداروں کی ہی بدولت لوگوں کے بہت قریب ہوئے، ان کی ایمانداری، لوگوں سے محبت کرنے کے جذبے اورخوش مزاجی نے انہیں اپنے مداحوں کے بہت قریب کیا، یہ عادتیں اورہنرکسی اوراداکار کے پاس نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں بذات خود شاہ رخ سے خوب باتیں کرنا پسند ہیں کیونکہ وہ ایسے اداکار ہیں، جو مختلف چیزوں اور معاملات کو بہترین اندازمیں سمجھتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close