انٹرٹینمنٹ

رانی مکھر جی کے اہم فیصلے نے مداحوں کو خوش کردیا

ممبئی: بالی ووڈ کی بنگالی حسینہ رانی مکھرجی نےموجودہ دور کے سب سے بڑے پلیٹ فارم سوشل میڈیا یعنی ٹوئٹر، انسٹاگرم اور فیس بک کی دنیا میں داخل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ موجودہ دور میں سوشل میڈیا ہر انسان کی ضرورت بن گیا ہے چاہے وہ کوئی عام انسان ہو یا مشہور شخصیت،فنکار ہو یا سرمایہ دار آج سوشل میڈیاہر انسان کی زندگی میں داخل ہوگیاہے۔ ماضی میں فنکار اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لیے اخبارات اور ٹی وی کا سہارا لیتے تھے لیکن جب سےسوشل میڈیاکادور آیا ہے فنکار اپنے چاہنے والوں سے براہ راست رابطے میں رہنے کے لیے ٹوئٹر، انسٹاگرام اورفیس بک کا استعمال کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان، سلمان خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ، پریانکاچوپڑا، دپیکاپڈوکون سمیت بالی ووڈ کے تقریباً تمام اداکار سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو اپنے مستقبل کی سرگرمیوں سے نہ صرف آگاہ رکھتے ہیں بلکہ اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے بھی سوشل میڈیا ہی استعمال کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اب بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ رانی مکھرجی نے بھی سوشل میڈیا جوائن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رانی کے پرستاروں کی شدید خواہش تھی کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ جلد سے جلد سوشل میڈیا جوائن کرلیں اور اب رانی مکھرجی کو بھی سوشل میڈیا کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہےلہٰذا وہ بہت جلد انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک کی دنیا میں داخل ہونے والی ہیں جس کےذریعےمداحوں کو اپنی آنے والی فلم’ہچکی‘سے باخبر رکھیں گی۔
رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ میں اپنے پرستاروں سے آن لائن ملنے، باتیں کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔ رانی مکھرجی نے اپنی آنے والی فلم ’ہچکی‘کے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ میں ایک ایسے اسکرپٹ کی تلاش میں تھی جو میرے لیے چیلنجنگ ہو اور پھر مجھے فلم’ہچکی‘کا اسکرپٹ ملا۔ رانی نے فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہم میں سے ہر انسان کی کوئی نہ کوئی کمزوری ہوتی ہےجو ہمیں زندگی میں پیچھے کی طرف دھکیلتی ہے لیکن اگر ہم اس کمزوری کو صرف ایک ہچکی کے طور پر دیکھیں تو ہم زندگی میں فتح حاصل کرسکتے ہیں۔ فلم ہچکی کا موضوع بھی اسی کے متعلق ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے اس فلم میں کام کرنے کی ہامی بھری۔
فلم’ہچکی‘ اگلے سال 23 فروری 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close