انٹرٹینمنٹ

آج سالگرہ ہے ، ہندی نہ آنے کی وجہ سے بھارت میں ناکام رہی : اداکارہ میرا

کراچی : اداکارہ میرا نے انکشاف کیاہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ہندی نہ آنے کی وجہ سے ناکام رہی ، آج میری سالگرہ ہے،1985ءمیں پیدا ہوئی،بہت ساری سازشوں کا مقابلہ کیا، بہت برا وقت دیکھا ،سوشل میڈیاپر میرے متعلق بہت ساری جعلی ویڈیو ڈالی گئی ہیں۔
فلم کی ریلیز سے متعلق بلائی کی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میرا کاکہناتھاکہ آج کل فلموں کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنایا جارہا ہے، غیرپیشہ و رانہ انداز سے فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے،پاکستان میں ڈرامے کو فلم بنا کر پیش کیا جارہا ہے،فلم انڈسٹری میں جتنی سیاست آج ہوتی ہے ، پہلے کبھی نہیں تھی، نئی اداکارائیں صحیح کام نہیں کررہی ہیںاور مجھ سے حسد کرتی ہیں۔
میرا نے دعویٰ کیاکہ مہیش بٹ نے میری اداکاری کی تعریف کی، مہیش بھٹ نے لب و لہجے پر مجھے فیل کردیا۔اداکارہ کاکہناتھاکہ کل ان کی فلم ’ہوٹل‘ ریلیز ہورہی ہے اور وہ نوجوانوں سے کہیں گی کہ فلم دیکھیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close