انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور نے مجھے دھوکا دیا ہے، شاہد کپور

ممبئی: معروف بالی ووڈ ہیرو شاہد کپور نے کہا ہے کہ کرینہ کپور نے مجھے دھوکا دیا ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شاہد کپور نے ٹی وی شو میں شرکت کے دوران میزبان کے اس سوال پر جواب دیاکہ انہوں نے کبھی محبت کی ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے 2 اداکاراؤں کے ساتھ محبت ہوئی تھی تاہم ان میں سے ایک معروف بھارتی اداکارہ نے مجھے محبت میں دھوکا دیا۔بھارتی میڈیا کے دعویٰ ہے کہ شاہد کا اشارہ کرینہ کپور کی طرف تھا کیونکہ شاہد اور کرینہ کے درمیان ایک طویل عرصے تک مبینہ تعلقات رہے تھے۔ تاہم کرینہ کپورنے بالاخر سیف علی خان سے شادی کرنے کیلئے شاہد کپور کونظر انداز کر دیا تھا۔جس کے بعد دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close