انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلمیں ’ارتھ 2‘ اور ’رنگریزا‘ نمائش کیلئے پیش

کراچی: پاکستان کی دو بڑی فلموں کو سینما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کردیا گیا جن میں ’ارتھ 2‘ اور ’رنگریزا‘ شامل ہیں۔ ان دونوں فلموں کو دیکھنے عوام بڑی تعداد میں سینما گھر پہنچی۔ فلم ’ارتھ 2‘ اور ’رنگریزا‘ دونوں میں ہی پاکستان کے نامور اداکاروں نے کام کیا، جبکہ بڑی ٹیمز نے مل کر ان فلمون کو تیار کیا ہے۔

دونوں ہی فلموں کے ٹریلرز بھی کافی شاندار تھے، جسے دیکھنے کے بعد ان کی کامیابی کی امیدیں بھی کافی حد تک بڑھ گئی تھیں۔ لیکن عوام ان فلموں اور اداکاروں کی اداکاری کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ اور شائقین کو یہ فلمیں کس حد تک پسند آئیں؟

’ارتھ 2‘

’ارتھ ٹو‘ دراصل بولی وڈ کی 1982 میں ریلیز ہوئی فلم ’ارتھ‘ کا سیکوئل ہے، جسے 35 سال بعد پاکستان اور ہندوستان مشترکہ طور پر بنایا گیا۔

1982 کی فلم کو مہیش بھٹ نے تیار کیا تھا۔ فلم میں شان شاہد، محب مرزا، حمائمہ ملک اور عظمی حسن سمیت دیگر کاسٹ شامل ہے۔ فلم میں شان ایک گلوکار، حمیمہ ملک سپر ماڈل، عظمٰی حسن لکھاری اور محب مرزا فلم ساز بنے ہیں۔

اور جتنا اس فلم کے ٹریلر کو پسند کیا جارہا تھا، اتنا ہی عوام فلم کو بھی پسند کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شان نے فلم میں بہترین کام کیا، اور یہ بلاک بسٹر فلم ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے فلم کی مکمل کاسٹ کو ان کے کام پر سراہا۔ جبکہ انہوں نے فلم کو اس سال کی بلاک بسٹر ہٹ فلم قرار دے دیا۔

’رنگریزا‘

فلم ’رنگریزا‘ کی کہانی موسیقی پر مبنی ہے، جس کے گانوں نے شائقین کی خوب توجہ سمیٹی، اس فلم میں بلال اشرف، عروہ حسین اور گوہر رشید نے مرکزی کردار ادا کیے۔

فلم میں بلال اشرف نے ایک راک اسٹار کا کردار ادا کیا، جس کے بہت سے مداح ہیں، تاہم ریشمی (عروہ حسین) ان سے بالکل متاثر نہیں، جس کے بعد ان کی رومانوی کہانی کا آغاز ہوتا ہے۔ جبکہ فلم میں گوہر رشید کا کردار بہت انوکھا رہا۔

فلم کے ٹریلر نے تو لوگوں کو خوب متاثر کیا تھا، لیکن کیا فلم بھی ایسا کرنے میں کامیاب رہی؟ انہوں نے کہا کہ ’فلم بیکار تھی، بلال اشرف کے بس لُکس متاثر کن رہے، عروہ کو کبھی اداکاری نہیں کرنی چاہیے، گوہر رشید نے اکشے کمار کی اداکاری کی نقل کی لیکن وہ پسند نہیں آئی‘۔

ان کا فلم کی تعریف میں کہنا تھا کہ ’کیا بہترین فلم تھی، جائیں اور فلم کے ٹکٹ خریدے، گوہر رشید فلم کے اسٹار ہیں، ایسی اداکاری کسی نے نہیں کی‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میں ابھی رنگریزا دیکھ کر واپس آئی، عروہ نے شاندار اداکاری کی ہے، لیکن سب سے زیادہ توجہ گوہر رشید نے سمیٹی، یہ ان کا اب تک کا بہترین کام تھا‘۔ آپ ’ارتھ 2‘ اور ’رنگریزا‘ میں سے کون سی فلم دیکھنا پسند کریں گے؟ ہمیں کمنٹس میں بتائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close