انٹرٹینمنٹ

دپیکا پڈوکون نے ٹریفک پولیس اہلکار کے روپ میں سب کی چھٹی کرادی

ممبئی: ٹریفک پولیس اہلکار کے روپ میں گاڑی پر بیٹھی آرام کرتی دپیکا پڈوکون کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں اس وقت فلم ’’پدماوت‘‘کے تنازعے سے بڑا کوئی تنازع نہیں، فلم کی ریلیز کی صورت میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے  ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سمیت فلم کی مرکزی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو بھی دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے تاہم دپیکا پڈوکون کی حال ہی میں جاری ہونے والی تصاویر کو دیکھ کر ایسا لگتا نہیں کہ انہوں نے ان دھمکیوں کا کوئی خاص اثرلیا ہے۔

حال ہی میں دپیکا پڈوکون کی جاری ہونے والی تصاویر انٹرنیٹ پر دھوم مچارہی ہیں جن میں وہ ٹریفک پولیس اہلکار کی وردی پہنے آنکھوں پر سلمان خان کی طرح کالا چشمہ لگائے پولیس جیپ پر بیٹھی آرام کرتی نظر آرہی ہیں۔

لوگوں کا خیال ہے کہ یہ نیا روپ شاید دپیکا کی اگلی فلم کا ہے اور وہ اپنی آنے والی فلم میں ٹریفک پولیس اہلکارکا کردار ادا کریں گی تو یہ بالکل غلط ہے۔

یہ تصاویر دراصل دپیکا پڈوکون کے نئے اشتہار کی ہیں تاہم ان کے پرستاروں کو دپیکا کا دبنگ پولیس اہلکار کا روپ بے حد پسند آرہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close