انٹرٹینمنٹ

ہریتھیک دنیا کے پرکشش ترین اداکار قرار

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھیک روشن نے دنیا کے پرکشش اداکار ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ورلڈ ٹاپ موسٹ ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ 10 پرکشش اداکاروں کے درمیان مقابلہ کرایا گیا جس میں ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے 2 اداکاروں کے نام شامل تھے جب کہ ٹاپ 5 میں ہالی ووڈ کے 3 اور بالی ووڈ کے دو اداکاروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ رہا اور ٹاپ 5 اداکاروں کی فہرست میں ہریتھک روشن نے ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں سمیت سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے پرکشش ترین اداکار ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہریتھیک روشن ، دوسرے نمبر پر روبرٹ پٹنسن، تیسرے نمبر پر گارڈ فرے گاؤ، چوتھے نمبر پر کرس عیون اور پانچویں نمبر پر سلمان خان پرکشش اداکار کے طور پر شامل رہے۔ 10 جنوری 1974 کو پیدا ہونے والے ہریتھیک روشن بالی میں ایکشن ہیرو کے طور پر پہچانے جاتے ہیں اور اپنی دلفریب شخصیت اور اداکاری کی وجہ سے کئی فلم فیئر ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔
روبرٹ پٹنسن
برطانیہ میں پیدا ہونے والے روبرٹ پٹنسن نے اپنا کیریئر ماڈلنگ سے شروع کیا لیکن ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری سے انہوں نے سب کو حیران کر رکھا ہے اور ان کی مشہور فلموں میں رنگ آف دی نبلنگ اور کائن آف دی ڈیزرٹ شامل ہیں۔ انہوں نے اس مقابلے میں دنیا کے دوسرے پرکشش ترین اداکار کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
گارڈ فرے گاؤ
تائیوان میں پیدا ہونے والے 33 سالہ گارڈ فرے گاؤ نے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرکے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اب فلموں کے ساتھ ماڈلنگ کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں اور اپنے اسمارٹ ہونے کی وجہ سے ساؤتھ ایسٹ ایشا میں خاصی شہرت کے حامل ہیں اور پر کشش اداکار کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
کریس عیوان
نیلی آنکھوں والے کریس عیوان اپنی اداکاری کے ساتھ اپنے منفرد ہیئر اسٹائل کی وجہ سے بھی پہچانے جاتے ہیں اور 2002 میں ٹیلی ویژن سیریلز’ آپوزٹ سیکس‘ سے کیریئر کی شروعات کی اور فلم انڈسٹری میں اپنی حقیقی اداکاری کی وجہ سے قدم جمانے میں کامیاب ہوئے اور متعدد ایوارڈ کے ساتھ بیسٹ فائٹنگ کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں اور دنیا کے پرکشش ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں
سلمان خان
بالی ووڈ کے سلطان کو بھارتی انڈسٹری میں میگا اسٹار کی حیثیت حاصل ہے اور وہ نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ دریادلی، تنازعات اور معاشقوں کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں جب کہ انہیں بھارت کے سب سے مہنگے میزبان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close