انٹرٹینمنٹ

جھانوی کپور کی پہلی ہی فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی

ممبئی: سری دیوی کا شمار بولی وڈ کی معروف اسٹارز میں ہوتا ہے اور انہوں نے بولی وڈ کو بہت سی کامیاب فلمیں دی ہیں جس کے بعد اب سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور بھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں اور ان کی فلم ڈھڑک کی شوٹنگ بھی جاری ہے تاہم فلم کی ریلیز سے قبل ہی جھانوی کپور کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ ان کی فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

معروف فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم کا پوسٹر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی کیا ہے جس میں جھانوی کپور ہیرو ایشان کے ساتھ موجود ہیں۔ تاہم فلم کے پوسٹر کے ساتھ اسکی ریلیز کی تاریخ بیس جولائی دوہزار اٹھارہ رکھی گئی ہے۔ پہلے یہ تاریخ چھ جولائی تھی۔ فلم کی ریلیز میں تبدیلی کیوں کی جارہی ہے ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close