انٹرٹینمنٹ

پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں، جلد سلور اسکرین پر نظر آؤں گی، سجل علی

لاہور:  اداکارہ وماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور میں بھی سلوراسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھاتی نظرآؤں گی۔ نجی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے سجل علی نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں حقیقت کے قریب کردارنبھانے پر ناظرین کا پیار ملتا ہے جس کی بدولت کوئی اپنی فیملی کے ساتھ تصویربنواتا ہے توکوئی آٹوگراف لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک فنکارکی کامیابی کا اصل ایوارڈ لوگوں کا پیارہی ہوتا ہے۔ پھر چاہے وہ فلم میں کام کرتے ہوئے ملے یا ڈرامے میں۔

سجل علی نے کہا کہ فلم  کی کامیابی اورفلاپ ہونا ایک ایسا عمل ہے جس پرکسی کا کنٹرول نہیں مگرایک بات جوخاص ہے کہ ہماری فلموں کے معیارمیں بہتری آئی ہے اوراس میں دن بدن نکھارآرہا ہے۔ سینما گھروں کی ویرانیاں دورہورہی ہیں ، جواچھی بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنا ضروری تونہیں لیکن ایک بات جوبہت اہم ہے کہ جوفنکاربالی ووڈ میں کام کرکے وطن واپس لوٹتا ہے اس کوایک الگ ہی مقام مل جاتا ہے۔ یہ بات میری سمجھ میں نہیں آتی لیکن یہ حقیقت بھی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سجل علی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں فلمسازی کا اپنا کلچرہے اوروہاں پرکام کرنے والی اداکارائیں اس کے مطابق اپنے سین عکسبند کرواتی اورملبوسات کا انتخاب کرتی ہیں جبکہ مجھے ایسے کردارکرنے کا کوئی شوق نہیں جس سے میرے کام کوپسند کرنے والے ناظرین کومایوسی کا سامنا کرنا پڑے۔ میں شوبز سے وابستہ ضرورہوں لیکن مجھے اپنی حدود کا بخوبی اندازہ ہے اس لیے میں اس طرح کی آفرزکوقبول نہیں کرونگی، جومیرے مزاج کے خلاف ہو۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اس وقت جہاں ٹی وی ڈراموں میں منفرد کردارنبھا رہی ہوں، وہیں اپنے چاہنے والوں کو بڑی اسکرین پرآکر ایک اچھا سرپرائز دوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close