انٹرٹینمنٹ

سجل علی کا چہرہ زخموں سے چور، مداحوں کی آنکھیں چھلک پڑیں

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ان تصاویر میں سجل علی کا چہرہ اس حد تک زخموں سے بھرپور ہے کہ پہچاننا مشکل ہورہا ہے۔ معصوم اور دلکش چہرے والی خوبرو اداکارہ سجل علی کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتاہے تاہم سجل کی کامیابی میں ان کی اداکاری سے زیادہ خوبصورت چہرے کاکمال ہے۔ من موہنی صورت والی اداکارہ سجل علی نےپہلے تو پاکستانی ڈراما انڈسٹری پر قبضہ جمایا بعد ازاں فلموں میں بھی قسمت آزمائی کی اور اپنی ہم عصر اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بالی ووڈ تک پہنچ گئیں. خوبصورت چہرے اور دلکش نقوش کی مالک اداکارہ سجل علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں ان کا چہرہ مکمل طور پر زخموں سے بھرپور ہے یہاں تک کہ ان کا چہرہ پہچانا بھی نہیں جارہا۔ چہرے پر جابجا زخموں کے نشانات نظر آرہے ہیں اور ایک آنکھ مکمل طور پر سوجی ہوئی ہے۔ سجل کے مداح ان کی یہ حالت دیکھ کرپریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ تاہم گھبرانے کی بات نہیں سجل کے چہرے پر زخموں کے نشانات حقیقی نہیں بلکہ یہ فلم کے لیے کیا گیا میک اپ ہے۔ اداکارہ سجل علی نے گزشتہ برس فلم’’موم‘‘کے ذریعے بالی ووڈ ڈیبیو کیاتھا،اس فلم میں انہوں نے ایک ایسی کم عمر لڑکی کا کردار نبھایا تھا جس کے ساتھ زیادتی کے بعد اس پر بدترین تشدد کیا جاتا ہے اسی کردار کو کرنے کے لیے سجل علی کے چہرے پر یہ میک اپ کیا گیا تھا، جسے دیکھ کر میک اپ آرٹسٹ کی مہارت صاف ظاہر ہوتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close