انٹرٹینمنٹ

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، زیبا بختیار

معروف اداکارہ و پروڈیوسر زیبا بختار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ تفریحی فلمیں وقت کی ضرورت ہیں لیکن ان میں جب تک بامقصد بات نہیں ہوگی اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

زیبا بختیار نے کہا کہ پاکستان میں فلمسازی کا عمل بلاشبہ بہت حوصلہ افزا ہے، لیکن اس میں ابھی بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ اچھی اور معیاری فلمیں ضرور بن رہی ہیں لیکن اچھی کہانی کی اب بھی کمی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ کسی بھی ڈرامے یا فلم کی کامیابی میں اچھی کہانی سب سے اہم ہوتی ہے پروڈکشن کی سطح پر بہتری آئی ہے، زیبا بختیار کا کہنا تھا کہ تفریحی فلمیں وقت کی ضرورت ہیں لیکن ان میں جب تک با مقصد بات نہیں ہوگی اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

دنیا بھر میں وقت کے ساتھ ہونے والی تبدیلی اور خاص طور پر جدید ٹیکنالوجی نے فلم انڈسٹری میں جدت پیدا کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پلیٹ فارم ضرور ہونا چاہیے، عوام کا سنیما گھروں کی طرف آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ اب پاکستانی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close