انٹرٹینمنٹ

انٹرنیٹ پر تہلکہ برپا کرنے والی پرویز مشرف کی فحش اداکارہ میا خلیفہ کے ساتھ تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

لاہور: سابق صدر پرویز مشرف کی فحش فلموں کی معروف سابق اداکارہ میا خلیفہ کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا۔ ہر کوئی اس کھوج میں لگ گیا کہ یہ تصویر کب اور کہاں منائی گئی اور آخر یہ ملاقات کس ”سلسلے“ میں ہوئی لیکن تمام پاکستانی لاکھوں کوششوں کے باوجود بھی اس کا پتہ چلانے میں ناکام رہے اور کئی سوالوں کیساتھ یہ تصویر اب بھی گردش کر رہی ہے اور پاکستانی سراپا حیرت بنے بیٹھے ہیں۔

لیکن اب اس تصویر کی حقیقت سامنے آ گئی ہے جو یہ ہے کہ سابق صدر نے میا خلیفہ کیساتھ کوئی ملاقات کی اور نا میا خلیفہ نے سابق صدر کیساتھ ملاقات کی بلکہ کسی شرارتی ’منچلے‘ نے دونوں کی تصاویر لے کر فوٹوشاپ میں اکٹھی کر دیں اور ایسی کمال مہارت دکھائی کہ عام صارفین اسے جعلی ماننے کو بھی تیار نہیں تھے۔

لیکن اگر اس تصویر کو غو ر کیساتھ دیکھا جائے بالخصوص پرویز مشرف اور میا خلیفہ کے درمیان موجود ’گیپ‘ پر نظر دوڑائی جائے تو واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے کہ یہ تصویر یقینا جعلی ہے اور اگر آپ کسی بھی ماہر سے اس کی رائے لیں گے تو یقینا آپ کو اس تصویر کے جعلی ہونے کی ’نوید‘ ہی ملے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close