انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچّن مودی کے ساتھ، کانگریس کی سخت تنقید

 جب سے مودی کی حکومت مرکز میں آئی ہے اس وقت سے وہ بی جے پی کے قریب ہوتے دیکھے گئے ہیں۔ بہت سے مواقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سے ان نزدیکیاں نظر آئی ہیں انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے دو برس مکمل ہونے پر ہونے والے پروگرام میں اداکار امیتابھ بچّن کی شرکت پر اپوزیشن پارٹی کانگریس نے کئی سوالات اٹھائے ہیں۔ کانگریس پارٹی کے ترجمان رنديپ سنگھ سرجےوالا نے کہا: ’وزیراعظم نریندر مودی اپنی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر ایک ایسے پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں جس کی میزبانی فلم اداکار امیتابھ بچّن کر رہے ہیں یا شاید اس کی قیادت کر رہے ہیں۔‘لیکن امیتابھ بچن نے ایک انگریزی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا: ’اس پروگرام کی میزبانی آر مادھون کر رہے ہیں اور میں صرف ’بیٹی بچاؤ بیٹی بڑھاؤ‘ کے تعلق سے ہونے والے پروگرام میں شرکت کر رہا ہوں۔‘ انھوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کےگرل چائلڈ مشن کے پروگرام سے مربوط ہیں اور اسی وجہ سے پروگرام کے اس حصے میں شرکت کر رہے ہیں۔ امیتابھ بچن کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر الہ آباد سے انتخابات لڑا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد انھوں نے سیاست سے کا فی دنوں تک فاصلہ بنا کر رکھا بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کانگریس پارٹی کے ترجمان نے کہا: ’مودی نے ملک کی عوام سے کالا دھن واپس لانے کا وعدہ کیا تھا اور اسی کے سہارے وہ دو برس پہلے اقتدار میں آئے تھے، اب وہ ایسے پروگرام میں شامل ہو رہے ہیں جس کی میزبانی ایک ایسا شخص کر رہا ہے یا اس کی قیادت کر رہا ہے یا اس میں شامل ہے، جس کا نام ٹیکس چوری کر کے بیرون ملک دولت جمع کرنے والوں کی فہرست میں ہے۔‘ایک وقت تھا جب امیتابھ بچّن کانگریس پارٹی سے بہت قریب تھے اور پارٹی کے ٹکٹ پر پارلیمان کا انتخاب بھی جیتا تھا۔ وہ نہرو اور گاندھی خاندان سے کبھی بہت قریب تھے۔لیکن امیتابھ بچّن کا گاندھی خاندان سے اب کافی فاصلہ نظر آتا ہے۔ پہلی بار کانگریس پارٹی نے امیتابھ بچّن پر اس طرح سے براہ راست حملہ کیا ہے۔گذشتہ دنوں صحافیوں کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے پاناما پیپرز کے نام سے ایک رپورٹ میں دنیا بھر کے ان لوگوں کے ناموں کو اجاگر کیا تھا جنھوں نے بیرون ملک میں دولت جمع کر رکھی ہے۔اس فہرست میں امیتابھ بچّن اور ان کے خاندان کے بعض اراکین کے نام بھی نام شامل ہیں۔ پاناما پیپرز میں جن امیروں کے نام ہیں اس میں امیتابھ بچّن کا نام بھی شامل ہے امیتابھ بچّن کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر الہ آباد سے انتخابات لڑا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد انھوں نے سیاست سے کافی دنوں تک فاصلہ رکھا۔گذشتہ تقریباً 20 برسوں سے ان کے اور گاندھی خاندان کے تعلقات میں وہ گرمجوشی نہیں رہی پھر بھی دونوں نے ایک دوسرے کے بارے میں تلخ کلامی سےگریز کیا۔لیکن جب سے مودی کی حکومت مرکز میں آئی ہے اس وقت سے وہ بی جے پی کے قریب ہوتے دیکھے گئے ہیں۔ بہت سے مواقع پر وزیراعظم نریندر مودی سے ان نزدیکیاں نظر آئی ہیں۔وہ ریاست گجرات کے برانڈ ایمبیسڈر بھی رہ چکے ہیں۔اس پورے تنازع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان شہنواز حسین نے کانگریس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا: ’کانگریس جس طرح کی حرکت کر رہی ہے، اس سے اس کی مشکلیں اور بڑھیں گی۔ ملک کی عوام اسے اقتدار کے لائق تو نہیں سمجھتی لیکن اب وہ اپوزیشن کے لائق بھی نہیں رہی ہے۔‘

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close