انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کریتی سینن ’’پھنس‘‘ گئیں

ممبئی: بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کریتی سینن کو اُس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک گھنٹے تک لفٹ میں پھنسی رہیں۔ فلم ’ہیرو پنتی ‘سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ کریتی سینن اپنے حُسن اور حقیقی اداکاری کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں لیکن فلمی دنیا سے وابستہ ان اداکاراؤں کو اپنی حقیقی زندگی میں بھی مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کریتی سینن کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب انہیں لفٹ خراب ہونے کی وجہ سے ایک گھنٹے تک وہیں قید ہونا پڑا۔

ایکسپریس نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ  بالی ووڈ کی اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ ایک حادثہ اُس وقت رونما ہوا جب اُنہیں میٹنگ کے سلسلے میں جانا تھا لیکن وہاں لفٹ میں پھنس گئیں جس کے بعد انہیں اپنے مینیجر کو بلانا پڑا اور اسی ایک گھنٹے کے دوران کریتی اپنے ساتھ ہونے والے حادثے کو ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے لمحہ بہ لمحہ شیئر کرتی رہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close