انٹرٹینمنٹ

مجھے صرف بدصورت مرد ہی پسند آتے ہیں : ماڈل وکی شیپولی

ارجنٹینا کی مشہور ماڈل وکی شیپولی ٹاکس نے اپنے شریک حیات ہوزے اٹاوس سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایک ایسا بیان بھی جاری کر دیا ہے کہ جسے سن کر مرد حیرت میں مبتلاءہیں کہ آخر اس کا کیا مطلب لیا جائے۔ وکی نے اپنے تعلق کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اسے صرف بدصورت مرد ہی پسند آتے ہیں۔
اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق ہوزے اٹاوس سیاستدان اور بیونس آئرس کے چیمبر آف نائبین کے نائب صدر ہیں۔ اٹاوس اور 30 سالہ ماڈل وکی کا تعلق ایک سال قبل ہی شروع ہوا تھا لیکن اب وکی نے ان سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب اوٹاوس تاحال خوبرو ماڈل کے عشق میں مبتلا نظر آتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ہر جوڑے کی طرح ان کے درمیان بھی لڑائیاں ہوتی ہیں، بس فرق یہ ہے کہ ان کی شریک حیات وکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وکی سے بہت محبت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس لڑائی کے بارے میں انہیں آپس میں بات چیت کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close