انٹرٹینمنٹ

سنجے دت کی اپنی زندگی پر مبنی فلم سے متعلق منفرد خواہش

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت نے خود کی زندگی پربننے والی فلم سے متعلق منفرد خواہش ظاہر کردی۔ بالی ووڈ کی فلموں میں گینسٹرکے متعدد کردارادا کرنے والے سنجے دت اپنے لائف اسٹائل کے سبب منفرد انداز کے مالک ہیں، وہ کبھی فلموں میں گینگسٹر بنتے ہیں تو کبھی منا بھائی بن کر لوگوں کو اچھے کام کی تلقین کرتے ہیں تاہم حقیقی زندگی میں بھی سنجے دت کیسے ہیں یہ تو فلم دیکھ کرہی معلوم ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ہدایت کار نے فلم کا ٹریلرپہلے سنجو بابا کی سالگرہ کے دن پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن سنجے دت نے خواہش ظاہر کی ہے کہ فلم کا ٹریلر8 مئی کو ریلیز کیا جائے۔

اداکار کے لیے 8 مئی کا دن اس اہم ہے کیونکہ 1981 کی 8 مئی کے روزان کے کرئیر کی پہلی فلم ’روکی‘ ریلیز کی گئی تھی جو ان کے لیے بے حد یادگاردن ہے، جس کے بعد ہدایتکارراج کمارہیرانی نے سنجوبابا کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے فلم کا ٹریلر 8 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور کے ہمراہ منیشا کوائرلا، دیا مرزہ ،سونم کپور اور انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جب کہ فلم جون 2019 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close