صفحہ اول انٹرٹینمنٹ جاوید شیخ کو بوسہ نہ دے کر سر عام شرمندہ کرنے کے بعد ماہرہ خان خود بھی میدان میں آگئیں، ایسی بات کہہ دی کہ جاوید شیخ کو بھی یقین نہ آئے گا

جاوید شیخ کو بوسہ نہ دے کر سر عام شرمندہ کرنے کے بعد ماہرہ خان خود بھی میدان میں آگئیں، ایسی بات کہہ دی کہ جاوید شیخ کو بھی یقین نہ آئے گا

53 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: لکس سٹائل ایوارڈ کے دوران معروف اداکار جاوید شیخ نے ماہرہ خان کا بوسہ لینا چاہا تو انہوں نے منہ پھیر لیا ،ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی تو اداکارہ خود بھی میدان میں آگئیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میں سو کر اٹھی تو ایک انتہائی بے ہودہ چیز دیکھنے کو ملی ۔ان کا کہنا تھا کہ با خبر رہنا اچھی بات ہے اور اپنا موقف رکھنا بھی درست ہے لیکن ہر چیز کو خبر نہیں بنانا چاہیے ۔ماہرہ خان نے کہا کہ جاوید شیخ لیجنڈ اداکار ہیں اور وہ ہم سب کے لیے استاد کی حیثیت رکھتے ہیں ،میں ہمیشہ ان کی حمایت کروں گی ۔

واضح رہے کہ لکس سٹائل ایوارڈز 2018 کی تقریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور کے ایکسپو سنٹر میں ہوئی۔ تقریب کے دوران اداکارہ ماہرہ خان کو بہترین پرفارمنس پر ایوارڈ سے نواز اگیا ، وہ جیسے ہی سٹیج پر ایوارڈ وصول کرنے آئیں تو انہیں ایوارڈ دینے والے سینئر اداکار جاوید شیخ نے ان کے گال پر بوسہ دینے کی کوشش کی۔ اس موقع پر ماہرہ خان ذرا سی جھینپ گئیں اور جلدی سے پہلو بچاگئیں۔ ماہرہ خان نے جاوید شیخ کے ساتھ ہاتھ ملایا اور اپنی جگہ پر ساکت و جامد ہو کر کھڑی ہوگئیں جس سے جاوید شیخ کی مبینہ کوشش ناکام ہوگئی۔ یہ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور اس ویڈیو کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے۔
ویڈ یو دیکھیں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

فہد مصطفیٰ کی ’لوڈویڈنگ‘ بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کیلئے نامزد

کراچی: پاکستانی سپر اسٹار فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی فلم ’لوڈویڈنگ‘ کوبھارتی فلم فیسٹیول م…