انٹرٹینمنٹ

مجھے یہ کھلاڑی بہت پسند ہے جو۔۔۔ نیلم منیر نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نام لے کر سب پاکستانیوں کے دل توڑ دیئے

دبئی: اداکارہ نیلم منیر کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور جب سے وہ ملتان سلطانز کی برانڈ ایمبیسڈر بنی ہیں، مداحوں کی تعداد اور جوش و خروش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔گزشتہ روز ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں نیلم منیر بھی اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے سٹیڈیم میں موجود تھیں جنہوں نے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتایا تو پاکستانیوں کے دل ٹوٹ سے گئے کیونکہ یہ کوئی پاکستانی کھلاڑی نہیں ہے۔

نیلم منیر نے کہا کہ ”پی ایس ایل ہمیشہ میرے لئے بہت زیادہ لکی بھی رہتا ہے اور مجھے خوشی بھی ہوتی ہے۔ اتنی ساری ٹیمیں ہیں اور آخر میں تو سب پاکستان ہی ہے، تو بہت سے فیورٹ کھلاڑی ہیں لیکن ملتان سلطانز میں میرے فیورٹ کھلاڑی سنگاکارا ہیں۔ ان کا سری لنکا میں میچ بھی دیکھا تھا اور اب وہ ہماری ٹیم میں بھی ہیں تو یہ بہت زبردست ہے۔اس موقع پر انہوں نے ”دل دل پاکستان، جان جان پاکستان “ بھی گا کر سنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ دیکھنے آنے کیلئے بہت شکریہ اور پاکستان کو سپورٹ کرتے رہیں۔ پاکستان زندہ باد “

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close