انٹرٹینمنٹ

سلطان کا ٹریلر کیوں جاری کیا ،عامر خان ناراض ہوگئے

ممبئی: بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ‘سلطان’ نے پہلے کنگ خان شاہ رخ کی فلم ‘رئیس’ کی ریلیز کو متاثر کیا تھا اور اب مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی اس کے ٹریلر سے ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان اپنی فلم میں ایک پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ریسلنگ میں اپنے ملک کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوانے کی کوشش میں رہتا ہے دوسری جانب عامر خان کی آنے والی فلم میں وہ مہاویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی پر ایک فلم کر رہے ہیں جو ایک پہلوان ہیں۔بولی وڈ لائف کی ایک خبر کے مطابق عامر خان حال ہی میں سلمان خان کی فلم کے ٹریلر سے ناخوش دکھائی دیئے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کا ماننا ہے کہ کہیں نہ کہیں سلمان کی فلم ان کی فلم ‘دنگل’ کی کمائی کو نقصان پہنچا سکتی ہے کیوں کہ دونوں فلموں میں بہت حد تک ایک انداز کی پہلوانی پیش کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ عامر خان نے سلمان خان سے قبل اپنی فلم کا اعلان کیا تھا اور اس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا تھا تاہم سلمان اس سال ان سے پہلے اپنی فلم ریلیز کرنے جارہے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close