انٹرٹینمنٹ

کرکٹ سے زیادہ نیلم منیر کے چرچے کیوں، وجہ کا انکشاف ہو گیا

دبئی: سوشل میڈیا پر پی ایس ایل تھری میں کرکٹ سے زیادہ ملتان سلطان کی خوبصورت سپورٹر اداکارہ نیلم منیر کے چرچے ہیں۔ پی ایس ایل تھری میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں خاص طور پر اداکاراؤں کی شمولیت نے کرکٹ کے اس کھیل کو گلیمر سے بھرپور بنادیا ہے اور شائقین بھی کرکٹ سے زیادہ پی ایس ایل ٹیموں کو سپورٹ کرنے والی اداکاراؤں پر توجہ دے رہے ہیں جب کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور ملتان سلطان کی سپورٹر نیلم منیر نے اپنی اداؤں اور خوبصورتی سے پورے سوشل میڈیا کو اپنا دیوانہ بنالیا ہے۔گزشتہ روز پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد یہ معرکہ ملتان سلطان کی ٹیم نے جیت لیا۔ نیلم منیر اس موقع پر اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود تھیں۔ تاہم صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب گراؤنڈ میں موجود لوگ کرکٹ سے زیادہ نیلم منیر پر توجہ دینے لگے۔ویسے تو کل کی جیت ملتان سلطان کی ٹیم کے حصے میں آئی لیکن میچ کے دوران نیلم منیر کے تاثرات لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، کسی شخص نے نیلم منیر کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس میں وہ تھوڑی پریشان نظر آرہی ہیں جب کہ نیلم کے پریشانی سے بھرپور چہرے پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا اس میچ کے فاتح کیمرہ مین ہیں جنہوں نے نیلم کی اتنی خوبصورت تصویر لی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close