انٹرٹینمنٹ

کیا موت سے پہلے سری دیوی خفیہ طور پر بیمار تھیں ؟ خاندان والوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

دبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے دبئی میں انتقال کرگئی ہیں اور اب سنجے کپور نے بتایاکہ وہ تندرست تھیں اور اس سے پہلے دل کی تکلیف کا کوئی ریکارڈ نہیں ۔ فیملی ذرائع کے مطابق سری دیوی فیملی کے ہمراہ اپنے بھتیجے مہت مارواح کی شادی میں شرکت کیلئے دبئی گئی تھیں ، کچھ افراد شادی کے بعد واپس آگئے تاہم سری دیوی ، ان کے شوہر اور بیٹی خوشی وہیں رک گئے۔

اتوار کی صبح دبئی پہنچنے پر سری دیوی کے شوہر کے بھائی اور اداکار سنجے کپور نے خلیج ٹائمز سے گفتگو میں بتایاکہ گزشتہ رات 11بجے سری دیوی کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ، اس وقت سری دیوی ہوٹل کے کمرے میں موجود تھیں ۔ انہوں نے بتایاکہ سری دیوی کواس سے پہلے دل کی کوئی تکلیف نہیں تھی اوراس اچانک موت کی وجہ سے ہم نہایت صدمے میں ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close