انٹرٹینمنٹ

سری دیوی کی آخری فلم کون سی ہے جو جلد ہی ریلیز ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں، مداح بے صبری سے انتظار کرنے لگے کیونکہ۔۔۔

نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی اچانک موت نے پورے بھارت کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے۔ وہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے سلسلے میں دبئی گئی تھیں جہاں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئیں۔

سری دیوی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت بالی ووڈ میں نام پیدا کیا اور 15 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ 2012ءمیں انڈسٹری میں واپس آئیں اور فلم ”انگش ونگلش اور موم“ میں عمدہ اداکاری سے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر متاثر کرنے میں کامیاب رہیں اور اب وہ ایک اور فلم میں کام کر رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف کی فلم ’زیرو‘ میں سری دیوی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائی ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ خان ایک بونے کے کردار میں نظر آئیں گے اور کہا جا رہا ہے کہ اس میں کمپیوٹر افیکٹس کا بہترین استعمال کیا جائے گا۔

سری لنکا کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو آخری مرتبہ سلور سکرین پر ایک نئے انداز میں دیکھ سکیں گے۔ یہ خبر منظرعام پر آتے ہی سری دیوی کے مداحوں نے فلم ’زیرو‘ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار شروع کر دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close