انٹرٹینمنٹ

ایرانی اداکارہ نے اپنے جسم پر ایسا نشان بناڈالا کہ ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا

تہران:  ایک تقریب میں مائیک سیدھا کرتے ہوئے ایرانی اداکارہ ترانہ علیدوستی کی کلائی پر ایک ایسی چیز نظر آ گئی کہ ایران کے شہری غصے سے بپھر گئے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایران کی نتالی پورٹ مین(Natalie Portman) کہلانے والی 32سالہ ترانہ علیدوستی حال ہی میں کینز فلم فیسٹیول (Cannes Film Festival) میں اپنی نئی فلم”دی سیلزمین“ کی پرموشن کرکے واپس لوٹی ہیں۔اسی حوالے سے وہ ایک تقریب میں شریک تھیں جہاں مائیک سیدھا کرتے ہوئے ان کی کلائی سے قمیض کی آستین ذرااوپر اٹھ گئی اور کلائی پر بنا ہوا ایک ٹیٹو نظر آ گیا۔ ٹیٹو میں حقوق نسواں کی مخصوص تصویر بنی ہوئی تھی۔ ترانہ کی کلائی پر یہ ٹیٹو نظرآتے ہی ایرانی شہری غصے سے بپھر گئے اور سوشل میڈیا پر اداکارہ کے خلاف الزامات کا انبار لگ گیا۔ کئی لوگوں نے ترانہ پر اسقاط حمل کی حمایت کرنے کا الزام عائد کر دیا جو ایران میں غیرقانونی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیٹو بنوانا بذات خود ایران میں اخلاقی طور پر معیوب اور مغربیت پسندی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ٹوئٹر پر ایسے ہی ایک الزام کا جواب دیتے ہوئے ترانہ علیدوستی نے جوابی ٹویٹ کیا کہ ”پرسکون رہو اور ہاں میں حقوق نسواں کی علمبردار ہوں اور حقوق نسواں کا علمبردار اس شخص کو کہا جاتا ہے جو مردوخواتین کی سماجی، سیاسی اور معاشی برابری پر یقین رکھتا ہو۔“ترانہ کی اس جوابی ٹویٹ کے جواب میں اس صارف نے لکھا کہ ”پرسکون رہو اور ہاںکل کو آپ بھی تہران کی جیل میں قید ہوں گی۔“ صارف کی اس طنزیہ دھمکی آمیز ٹویٹ کے جواب میں کئی مسکراتے ہوئے ایموجیز ٹویٹ کر دیئے۔واضح رہے کہ ایران میں خواتین کے حوالے سے سخت قوانین نافذ ہیں جن کے تحت حجاب پہننا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے 8 ماڈلز کو عوامی جگہ پر سکارف کے بغیر گھومنے کے الزام بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close