انٹرٹینمنٹ

کیا پلاسٹک سرجری سری دیوی کی موت کی وجہ بنی ؟سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد حقیقت سامنے آگئی

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی دبئی کے ہوٹل میں پراسرار موت پر جہاں ایک طرف پورے بالی ووڈ میں سوگ کا سماں ہے وہاں ہی اداکارہ کے مدا ح اس موت کی وجہ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جس پر کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر سری دیوی کی موت کی وجہ پلاسٹک سرجری قرار دے دی ۔اس سے پہلے سری دیوی کی موت کی خبر دیتے ہوئے بھارتی میڈ یا نے دل کے دورے کو وجہ قرار دیا، پھر سوشل میڈ یا پر پلاسٹک سرجری کو موت کی وجہ بتا یا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سری دیوی کو 54سال کی عمر میں بھی اپنا وزن کم کرنے کا شوق تھا ۔سوشل میڈ یا پر سری دی کی موت کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو جواب دیتے ہوئے بالی ووڈ کی ڈائریکٹر ایکتا کپور نے کہا ”شیطانوں !ایس بات کو سمجھوکہ بھارت میں ایک فیصد لوگ دل کی بیماری اور سرجری کے بغیر ہی ہار ٹ اٹیک سے مرجاتے ہیں ،یہ مقدر کی بات ہے ،جس طرح برے لوگ جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ،ایسا کچھ نہیں ہے “۔ ایکتا کپور سری دیوی کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ک”بعض اوقات مضبوط ترین خاتون کا دل کمزور ترین ہوتا ہے“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close