انٹرٹینمنٹ

آخری دفعہ میں نے سری دیوی کا میک اپ کیا، اس وقت وہ۔۔۔ میک اپ آرٹسٹ نے حیران کن تفصیل بیان کردی

دبئی: دبئی میں گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی پر اسرار موت نے بہت سے شکوک و شبہات کھڑے کردئیے ہیں،میڈ یا پر پہلے موت کی وجہ دل کا دور ہ بتائی گئی لیکن بعد میں متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی فورسز نے کہا کہ سری دیوی کی موت باتھ روم ٹب میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی۔

سری دیوی کی اچانک موت نے پورے بالی ووڈ کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے والے فلمی ستارے یہ ماننے کوتیار ہی نہیں کہ سری دیوی اس دنیا سے چلی گئی ہیں ۔بھارتی اداکاروں کے مطابق سری دیوی کی صحت بالکل ٹھیک تھی اور ان کی اچانک موت نے دہلا ک رکھ دیا ہے ۔سری دیوی کی پر اسرار موت کے حوالے سے میڈ یا پر اپ ڈیٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

اب متحدہ عرب امارت کے معروف جریدے خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سری دیوی کا آخری میک اپ کرنے والے میک اپ آرٹسٹ سبھاش شندے کا کہنا ہے کہ سری دیوی لوگوں کے ساتھ خاندان کی طرح رہتی تھیں ،وہ ہر کسی سے گرمجوشی کے ساتھ ملتیں اور مثبت طریقے سے اپنے تعلقات بناتی تھیں۔

اس نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہوتا کہ سری دیوی اب ہمارے درمیان نہیں ہے کیونکہ دبئی میں موہت ماروا کی شادی پر شرکت کے لیے انہوں نے مجھ سے میک اپ کرایا تھا اور میں بھی ان کے ساتھ دبئی میں ہی تھی ۔اس موقع پر وہ میک اپ کرا کے ہمیشہ کے طرح بہت خوبصورت اور خوش لگ رہی تھیں ۔میں دبئی سے واپس آیا تو یہ خبر سنی کہ ان کی موت ہو چکی ہے ،مجھے اب تک اس خبر پر یقین نہیں آتا۔

سبھاش شندے نے بتا یا کہ اس نے 2012میں آنے والی فلم ”انگلش ونگلش “کے بعد سری دیوی کے ساتھ کام شروع کیا ،سری دیوی ہم سب کو اپنے خاندان کی طرح رکھتی تھیں ،وہ ہم سے پوچھا کرتی تھیں کہ کہنا وقت پر کھایا ہے ،خاندان کے دیگر افراد کیسے ہیں ۔ اس نے کہا کہ سری دیوی پینٹر بھی تھیں اور انہیں رنگوں کے مختلف شیڈز کی بہت زیادہ سمجھ تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close