انٹرٹینمنٹ

سری دیوی پہلی اداکارہ تھیں جنہیں مرد اداکاروں کی زیر غلبہ بھارتی فلم انڈسٹری میں پہلی ’’سپر اسٹار‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی ایسی پہلی اداکارہ تھیں جنہیں مر د اداکاروں کی زیر غلبہ بھارتی فلم انڈسٹری میں پہلی ’’ پہلی سپر سٹار‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا اور انہوں نے ہمیشہ اپنا ایک ہی نام استعمال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کو پہلی ’’سپر سٹار ‘‘ کے ساتھ ساتھ ان کے مزاخیہ کردار ، رقص کی مہارت کے منفرد نام سے بھی خوب پہچان حاصل تھی ،یہی نہیں اداکارہ گیت اور رقص کے مزاجوں میں فلم انڈسٹر ی کا بہت بڑا اثاثہ تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسری دیوی ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں ،تاہم اب ا ن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آچکی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے کے بعد ٹب میں جاگریں ۔تاہم تحقیقات کے دوران اداکارہ کی موت کے پیچھے کوئی مجرمانہ محرک سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب خلیج ٹائمز نے یہ بھی بتایاکہ خون کے نمونوں میں الکوحل کی موجودگی کے بھی شواہد ملے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close