انٹرٹینمنٹ

رشی کپور بھارتی میڈیا کی جانب سے سری دیوی کی لاش کو ”باڈی “کہنے پر برس پڑے، ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

ممبئی: معروف بھارتی اداکار رشی کپور سری دیوی کی موت کے بعد ان کی لاش کو ”باڈی “کہنے پر میڈیا پر برس پڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رشی کپور نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی ایک دم سے ”باڈی”کیسے بن گئی ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹی وی چینلز رپورٹ کر رہے ہیں کہ سری دیوی کی باڈی کو رات کو ہی ممبئی منتقل کر دیا جائے گا۔اچانک سے آپ کی ساری شناخت ختم ہو جاتی ہے اور آپ محض ایک باڈی کہلاتے ہیں؟

واضح رہے کہ سری دیوی دبئی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے موجود ہیں اور اسی دوران ان کی موت واقع ہو گئی ، فرانزک رپورٹ کا کہناہے کہ ان کی موت پانی کے ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی جبکہ اس سے قبل افواہیں تھیں کی ان کی موقت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہو ئی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close